ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر بی ائی اب 50روپئے کے فلورسینٹ نوٹس کی نئی سیریز جاری کریگی

آر بی ائی اب 50روپئے کے فلورسینٹ نوٹس کی نئی سیریز جاری کریگی

Sat, 19 Aug 2017 16:53:59    S.O. News Service

نئی دہلی19اگست(ایجنسی)آئی بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ50روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جائیں گے۔50روپے کا نیا نوٹ فلوروسینٹ نیلے رنگ میں ہوگا۔نئے نوٹ مہاتما گاندھی سیریز میں سے ہوں گے۔نوٹ کے پیچھے رتھ کے ساتھ ہمپی کے مندر کی تصویر ہوگی۔8نومبر کو 500اور2000روپے کے نوٹ جاری کرنے کے بعد یہ پہلا نیا نوٹ ہے جس کو لانے کا سرکاری اعلان آر بی آئی نے کیا ہے۔نئے نوٹ کا رنگ فلوروسینٹ بلیو ہے ۔اس میں درمیان میں مہاتما گاندھی کی تصویر ہوگی ۔اس میں دیوناگری میں بھی50لکھا ہوگا۔اس میں سیکورٹی تھریڈ پر بھارت اور آر بی آئی لکھا ہوگا۔نوٹ پر مائیکرو لیٹرس میں آربی آئی، بھارت،انڈیااور50لکھا ہوگا۔نوٹ کی بالکل دائیں جانب اشوک کالم ہوگا،سب سے اوپر بائیں طرف نمبر پینل پر چھوٹے سے بڑے ہوتے ہوئے نمبر ہوں گے اور داہنی طرف بھی چھوٹے سے بڑے ہوتے ہوئے نمبر چھپے ہوں گے۔نوٹ کی بائیں طرف نوٹ کے جاری کرنے کا سال لکھا ہوگا۔سوچھ بھارت کا لوگو ہوگا۔ آر بی آئی نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے رائج 50روپے کے دیگر نوٹ بھی چلتے رہیں گے۔


Share: